فلسطینی صدر محمود عباس کا دورہ روس متوقع

فلسطینی صدر محمود عباس کا دورہ روس متوقع ہے۔

فلسطینی سفیر کے مطابق یہ دورہ کب ممکن ہے اس حوالے سے کریملن کے سرکاری بیان کے منتظر ہیں۔

فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ اتفاق ہوگیا ہے کہ محمود عباس ماسکو آئیں گے، دونوں فریق روزانہ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں بڑھتی فوجی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More