بس بہت ہوگیا، اظہرمشوانی کے مبینہ اغوا پرعمران خان کا شدید ردعمل

لاہور (پی این آئی) عمران خان کا پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز کی تصاویر انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھیجنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے نوجوان رہنما اظہر مشوانی کے مبینہ اغوا پر شدید ردعمل دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ بس بہت ہوگیا! پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس تحریک انصاف کو ہدف بنانےکیلئے پوری ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑارہی ہے۔ آج سہ پہر اظہرمشوانی کو لاہور سےاٹھالیاگیا اور کہاں لےجایاگیا،اب تک معلوم نہیں۔18مارچ کو سینیٹر شبلی فراز اور عمرسلطان جن کے پاس عدالتی کمپلیکس میں داخلے کی اجازت موجودتھی،کو اسلام آباد پولیس نےبدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ حسان نیازی کوضمانت ملتےہی اٹھالیاگیا اور اسےقید میں رکھنےکیلئےایک جھوٹا مقدمہ اس پر ڈال دیا گیا۔ میں پنجاب اور اسلام آباد کےآئی جیز اور ان مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تمام افسران کی تصاویر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھجوا رہاہوں تاکہ وہ ریاست وسرکار کیلئے کام کرنے والے ان کرداروں کو پہچان سکیں جو تحریک انصاف کے ذمہ داران اور نہتّے کارکنان کےاغواء، ان کی رہائش گاہوں پر چھاپوں، دورانِ حراست ان سے مار پیٹ کرنے اور ان پر بےدریغ تشدد آزمانے میں ملوث ہیں۔ اظہر مشوانی کو فوراًرہا کیاجائے۔ جبکہ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے بھی ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کر کیا گیا ہے،اظہر کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتایا جائے، آئی جی صاحب اگر سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More