ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا  لہذا پہلا روزہ آج بروز جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ مردان، بہاولپور، رحیم یارخان، صوابی سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت پشاور میں ہوا جبکہ ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

اجلاس میں مركزی و زونل ممبران پشاور ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شریک تھے۔ پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں موسم جزوی ابرآلود ہے جس کی وجہ سے چاند نظر آنےکے امکانات کم ہیں جب کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں چاند نظر آنےکے امکانات ہیں، کوئٹہ میں چاند نظر آنےکا دورانیہ 25منٹ تھا جب کہ چاند 7 بجکر 13 منٹ سے 7بجکر 38 منٹ تک نظر آنےکا امکان تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا تھا ، جس کے بعد یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More