عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بینکنگ کورٹ سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ایف آئی اے نے اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے ذریعے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت عمران خان کے خلاف درج مقدمے میں ضمانت منسوخی کے 28 فروری کے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیشل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ، بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کلعدم قرار دے کر عمران خان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کنفرم کی تھی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل آج ہی سماعت کےلئے مقرر کر دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ کچھ دیر میں سماعت کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More