پاکستان سمیت مختلف ممالک میں شدید زلزلہ

پاکستان کے تین صوبوں سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 9 بج کر 47 اور 48 منٹ کے درمیان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔عالمی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 6.8 شدت ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز افغانستان کوہ ہندو کش اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔زلزلے شدت سے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے جبکہ پشاور کی مساجد میں اذانیں بھی دی گئیں۔ زلزلے کے وقت راولپنڈی کے بازاروں میں بھی بھگدڑ مچی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More