احد رضا میر کی ہالی ووڈ میں شاندار انٹری، بھارت میں بھی چرچے

0 106

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ہالی ووڈ میں شاندار انٹری سے ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کے بھی دل جیت لیے۔

کچھ عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ احد رضا میر جلد ہی نیٹ فلکس اوریجنل ’ریزیڈینٹ ایول‘ میں نظر آنے والے ہیں اور مداحوں کو اس سیریز کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار تھا۔

نیٹ فلکس سیریز ’ریزیڈینٹ ایویل‘ کے ریلیز ہوتے ہی گزشتہ روز سے احد رضا میر پاکستان اور بھارت میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکار کی نیٹ فلکس سیریز میں زبردست پرفارمنس کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

یہاں ایک نظر مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔

یہی نہیں احد رضا میر نے اپنے مداحوں کو ایک اور خوش خبری بھی سنا دی ہے کہ اُنہیں نیٹ فلکس کی اوریجنل ہارر ویب سیریز ’ریزیڈینٹ ایول‘ کے بعد اب ایک اور سیریز میں بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

احد رضا میر معروف ویب سیریز ʼورلڈ آن فائر‘ کے دوسرے سیزن میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں وہ ʼراجب‘ نامی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.