یوکے پی سی سی آئی وفد کی قونصلر جنرل طارق وزیر سے ملاقات، پاکستانی آم کے سٹالز لگانے پراتفاق

یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (یوکے پی سی سی آئی) کے نومنتخب صدر عامر خواجہ، سینئر نائب صدر شکور خان، جنرل سیکرٹری اشتیاق احمد نے مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ طارق وزیر اور کمرشل اتاشی محمد اختر سے قونصلیٹ میں ملاقات کی۔ قونصل جنرل طارق وزیر نے نومنتخب صدر اور ان کی ٹیم کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت اور ثقافت کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی جس سے ملک وقوم کو فائدہ ہوگا۔ ملاقات میں پاکستان کی سوغات ’’آم‘‘کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستانی آم ذائقے کے حوالے سے پوری دنیا میں پسند کیے جاتے ہیں جب کہ جلد ہی برطانیہ کے مختلف شہروں میں پاکستانی آم کے تعارفی اسٹال لگائے جائیں گے تاکہ برطانیہ کی فروٹ منڈی سے پاکستان ایک نمایاں حصہ حاصل کر سکے جس سے زر مبادلہ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں نے پاکستانی قونصلر جنرل طارق وزیر اور کے عملے کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی کارکردگی سے تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More