ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری : سب سے زیادہ بارش سبی میں 91 ملی میٹرریکارڈ کی گئی

0 48


ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں جاری ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سبی میں 91 ملی میٹر،۔۔۔پڈعیدن 80۔سکرنڈ 72۔۔ شہید بینظیر آباد 62 اور جیکب آباد میں 24ملی میٹر بارش ہوئی۔ قصورمیں 47ملی میٹر۔۔۔ خان پور 46۔۔۔لاہور 28اور نارووال میں 19ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔پاراچنار 35۔۔دیر26۔۔ مالم جبہ 24 اور کاکول میں 23ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ،بلوچستان، جنوبی پنجاب میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، دادو، شہید بینظیر آباد، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،پاکپتن،وہاڑی،ساہیوال اور خانیوال میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.