جیلانی پارک میں جشن بہاراں کے سلسلے میں کبڈی مقابلہ کا انعقا د

0 119

لاہور ( 07 مارچ2023ء) جیلانی پارک میں جشن بہاراں کے سلسلے میں کبڈی مقابلہ کا انعقا دکیا گیا۔لاہوراور قصور کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔مقابلے میں ملک کے معروف کبڈی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کبڈی مقابلہ میں دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔لاہور کی ٹیم نے48 پوائنٹ کیساتھ قصور کی ٹیم کو 10 پوائنٹ سے شکست دی۔

لاہور ٹیم نے48 پوائنٹ کئے جبکہ قصور کی ٹیم نے 38 پوائنٹ کیے۔ کبڈی مقابلہ میں بطور مہمانان خصوصی ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو، اے ڈی جی مہر شاہد زمان لک،پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالدگھمن اور کبڈی کے نیشنل کھلاڑیوں اورڈائریکٹر ہیڈکوارٹر طارق شہزاد، ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر ابراہیم، عثمان غنی، ترجما ن پی ایچ اے احسان الحق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی

ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی پاکستان کا ثقافتی اور ایک قدیم کھیل ہے۔پی ایچ اے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جشن بہاراں میلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کروارہا ہے۔کبڈی بھی جشن بہاراں میلے کی تقریبات کا حصہ ہے۔ پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالدگھمن نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کو کمزور نہیں طاقتور بنا دیں گے۔ کبڈی کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.