آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی 

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی نے نئی ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے بیٹرز کیلئے جاری رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کی دوسری اور پاکستان کے امام الحق کی تیسری پوزیشن ہے۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک چوتھےنمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے کپتان روہت شرما 9 ویں،کین ولیمسن 10 ویں اورفخر زمان 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کےروی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راو¿نڈرز کی رینکنگ میں بھارت کےرویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More