بھارتی اداکارہ  رینا رائے اور سابق پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان کی شادی ختم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی،لاہور (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان نے ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ اور اپنی سابقہ اہلیہ رینا رائے سے طلاق کے بارے میں بالآخر برسوں بعد خاموشی توڑ دی۔شادی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ یہ ملک میری شناخت ہے اور یہی بات ہم دونوں کے درمیان پہلی دوریوں اور پھر رشتے کے خاتمے کی وجہ بنی۔

نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران محسن حسن خان نے رینا رائے سے شادی کے خاتمے کے بارے میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ رینا سے تعلق کے خاتمے پر مجھے کوئی افسوس اور پچھتاوا نہیں ہے۔محسن حسن خان نے مزید کہا کہ میں نے ایک مشہور اداکارہ سے نہیں بلکہ ایک انسان سے شادی کی تھی، مجھے اس سے کوئی غرض نہیں تھی کہ ان کی سماجی حیثیت کیا تھی اور ان کا تعلق کہاں سے تھا۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ اس بات پر کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں ہوتا کہ میں نے رینا رائے کی کوئی فلم نہیں دیکھی تھی کیونکہ مجھے فلمیں دیکھنے کا شوق ہی نہیں تھا۔واضح رہے کہ 70 اور 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رینا رائے نے پاکستانی کرکٹر سے 1983 میں اس وقت شادی کی جب وہ سلور  سکرین پر چھائی ہوئی تھیں، مگر پاکستان میں رہنے کے معاملے پر جوڑے کے درمیان اختلافات ہوگئے تھے جو طلاق کا سبب بنے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More