برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے 2019 سے لے کر اب تک کتنا ٹیکس ادا کیا؟ تمام ریکارڈ منظر عام پر آگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سونک نے 2019 سے لے کر 2023 تک اپنی 47 لاکھ کی آمدنی پر 1 ملین برطانوی پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک پر اپنے ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات جاری کرنے کے حوالے سے ٹوری اراکین دباؤ ڈال رہے تھے، انہیں خدشہ تھا کہ اس معاملے پر پارٹی گیٹ کے دوران سابق وزیر اعظم بورس جانسن اراکین میں بدگمانی پیدا کر سکتے ہیں۔
برطانوی پارلیمان میں رشی سونک کو امیر ترین رکن تصور کیا جاتا ہے جس کے باعث حزب اختلاف اکثر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتی رہی ہے۔
رشی سونک سیاست میں آنے سے قبل فنانس کے شعبے میں کام کرتے تھے، ان کی خاندان کی ملکیت میں نارتھ یارکشائر کے علاقے میں گریڈ 2 کے مینر ہاؤس سمیت کئی پراپرٹیز شامل ہیں۔
فرانس کے اپنے حالیہ دورے کے دوران فرینچ صدر سے ملاقات کے موقعے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رشی سونک کا کہنا تھا کہ وہ بہت مصروف رہے ہیں، لیکن جلد ہی اپنے ٹیکس ریٹرن جاری کر دیں گے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے ایک رکن نے برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جاری نہ کرنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سیاست میں شفافیت دیکھنا چاہتے ہیں، خاص طور پر جب وزیر اعظم برطانوی تاریخ کے امیر ترین وزیر اعظم ہوں تو تحفظات اور بڑھ جاتے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل 2022 میں رشی سونک کے بطور چانسلر خدمات سرانجام دیتے وقت بھی ان کے اور ان کے خاندان کے مالی معاملات میڈیا کی خبروں کی زینت بنے تھے۔
Abrar Ahmed is a Pakistani journalist, columnist, writer, and author known for his contributions in the field of journalism and conflict resolution. He was born on March 19, 1982. He holds a master’s degree from the University of the Azad Jammu and Kashmir Muzaffarabad and has also studied at Quaid E Azam University.
Abrar Ahmed is recognized as the founder of several notable organizations, including the Institute of Research for Conflict Resolution and Social Development, Ikhtilaf News Media and Publications, and Daily Sutoon Newspaper. Additionally, he established the Save Humanity Foundation, reflecting his commitment to humanitarian causes.
As a journalist, columnist, and author, Abrar Ahmed has written extensively on various subjects. He has authored several books, including “Tehreek E Azadi key Azeem Surkhaik,” “Corruption key Keerhay,” “Masla e Kashmir ka Hal Aalmi aman ka Rasta,” and “Pakistan and Azad Kashmir political system and new system needed.” These books cover topics ranging from the struggle for freedom, corruption, the Kashmir issue, and the need for political reform.
Abrar Ahmed has also contributed to education through his text books, such as “Modern Community Development Ideas” and “Basic Journalism,” which have helped educate and shape the minds of aspiring journalists and community development professionals.
In summary, Abrar Ahmed is a multifaceted individual who has made significant contributions to journalism, conflict resolution, and education in Pakistan. His work as a writer and founder of various organizations reflects his dedication to promoting positive change and addressing critical issues in society